اقرا کنول کا بڑا بیان: ڈکی بھائی کی ذہنی کیفیت کے بارے میں پہلی مرتبہ حقیقت سامنے آگئی
جوا ایپ کیس میں رہائی کے بعد، پاکستانی یوٹیوبر ڈکی بھائی کے قریبی دوست اور بزنس پارٹنر اقرا کنول اور اریب پرویز نے پہلا تفصیلی بیان دیتے ہوئے ان کی موجودہ ذہنی اور نفسیاتی کیفیت پر روشنی ڈالی ہے۔
اقرا کنول نے بتایا کہ عام لوگ اصل صورتحال سے ناواقف ہیں۔ ان کے مطابق، ڈکی بھائی اور عروب دونوں اس وقت ایسی ذہنی حالت میں نہیں ہیں کہ کسی سے ملاقات کر سکیں۔ انھوں نے کہا:
اریب پرویز کا کہنا تھا کہ آزمائش کا اصل بوجھ صرف ڈکی بھائی نے اٹھایا۔ انہوں نے کہا کہ میڈیا یا عوام جو بھی رائے قائم کر رہے ہیں، انھیں یاد رکھنا چاہیے کہ جیل کے سب سے مشکل لمحات تنہا ڈکی نے برداشت کیے۔ اریب کے مطابق:
انہوں نے مزید بتایا کہ عروب جتوئی بھی یہی چاہتی ہیں کہ ڈکی بھائی کچھ وقت اپنے گھر والوں کے ساتھ گزاریں اور ذہنی طور پر بہتر ہونے تک آرام کریں۔ مزید کہا:
“جب وہ مکمل طور پر بہتر محسوس کریں گے، تب ہی سب بیٹھ کر کھل کر بات ہوگی۔ فی الحال انہیں تنہائی اور ذہنی سکون کی ضرورت ہے۔”
سوشل میڈیا پر ڈکی بھائی کے مداحوں نے ان کی موجودہ کیفیت پر گہری تشویش ظاہر کی ہے۔ فینز کا کہنا ہے کہ حالیہ اطلاعات سے واضح ہوتا ہے کہ مشکل وقت نے ان پر گہرا اثر چھوڑا ہے۔ صارفین کی بڑی تعداد نے ڈکی بھائی اور عروب دونوں کے لیے صحت، بھلائی اور ذہنی سکون کی دعائیں کی ہیں۔